ملکی دفاع میں نئی پیش رفت،پاکستان نیوی کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(رم نیوز)پاکستان نیوی نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید گائیڈنس اور ہائی ٹیک سہولتوں سے آراستہ یہ سٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم سمندری اور زمینی دونوں اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان کے مطابق اینٹی شپ بیلسٹک میزائل مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔ تجربے کا مشاہدہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کیا۔صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور تینوں سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ، سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد دی ہے۔ آئی ایس پی آر نے اس کامیابی کو پاکستان کی بڑھتی ہوئی تکنیکی مہارت اور دفاعی صلاحیتوں کا مظہر قرار دیا ہے۔