راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کارکنوں کا 9 گھنٹے طویل دھرنا مذاکرات کے بعد ختم

راولپنڈی(رم نیوز)اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکہ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور پارٹی کارکنوں کا 9 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والا دھرنا مذاکرات کی کامیابی کے بعد ختم ہوگیا۔ سرد موسم کے باوجود بڑی تعداد میں کارکن سڑک پر بیٹھے احتجاج کرتے رہے۔

پولیس حکام اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور قیادت نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد شرکاء پُرامن طور پر روانہ ہوگئے۔مذاکرات کے دوران سینیٹر علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ اور شاہد خٹک بھی موجود رہے، جنہوں نے صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔