گلگت(رم نیوز)گلگت بلتستان کے نامزد نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد آج حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نگران وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔چوبیس نومبر کو گلگت بلتستان حکومت اور اسمبلی اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد تحلیل ہو گئی تھی، جس کے بعد جسٹس (ر) یار محمد خان کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا۔ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ جی بی میں آئندہ عام انتخابات کا انعقاد کرے، جو وفاقی الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت ہوں گے۔