جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان(رم نیوز)جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ گورنر سید مہدی شاہ نے حلف دلایا، جبکہ وفاقی وزیر امیر مقام، چیف جسٹس رانا شمیم اور سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر بھی موجود تھے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ دو ماہ میں انتخابات کرائے جائیں گے۔