صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس کل طلب کر لیے

اسلام آباد (رم نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہے اور پارلیمانی سرگرمیوں کے دوران اہم حکومتی امور زیرِ غور آئیں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب اراکین بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔