میرانشاہ(رم نیوز)پاک فوج کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران اور عمائدین کا اہم جرگہ منعقد ہوا۔ شرکاء نے علاقے کی سیکیورٹی، دہشت گردی کے انسداد اور فلاحی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔جنرل آفیسر کمانڈنگ نے قبائلی عمائدین کے امن قائم رکھنے میں کردار کو سراہا، جبکہ قبائلی رہنماؤں نے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جرگہ قومی یکجہتی اور سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔