کراچی (رم نیوز)شہر قائد میں سرد ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران خشک موسم کے ساتھ راتیں خنک رہیں گی اور کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے آنے والی ہوائیں زیادہ اثر ڈال سکتی ہیں جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔