پاکستان، بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے تیار: وزیراعظم

منامہ (رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی تربیت اور آئی ٹی و اے آئی شعبوں میں مشترکہ ترقی پر زور دیا اور بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ نے کہا کہ وزیراعظم کی موجودگی تاریخی تعلقات کی تجدید ہے۔