اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان نے تاجکستان میں چینی شہریوں پر ڈرون حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق حملہ افغان سرزمین سے کیا گیا، جو خطے کی سلامتی کے لیے نہایت تشویشناک ہے۔
ترجمان نے چین، تاجکستان اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود بھی افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ ترجمان نے افغان طالبان کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف عملی اور قابلِ تصدیق کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ تاجک حکام کے مطابق سرحدی علاقے میں چینی کمپنی پر ڈرون حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہوئے۔