علیمہ خان کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد (رم نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت کے 24 مارچ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، اس لیے ذمہ دار افسران کو حکم عدولی پر توہینِ عدالت کی سزا دی جائے۔