پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(رم نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہوچکا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، جو کہ پہلے 265 روپے 45 پیسے تھی۔اسی طرح، ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے، اور ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 284 روپے 44 پیسے تھی۔