راولپنڈی(رم نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی، جس میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مصری وزیر خارجہ نے اپنی قیادت کی نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ تعاون میں مزید توسیع کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک نے ابھرتے چیلنجز کے پیشِ نظر اعلیٰ سطحی رابطوں کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔