کراچی(رم نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 167,229 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری روز (جمعہ) بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس کاروبار کے آغاز پر 1600 سے زائد پوائنٹس بڑھا، جبکہ ٹریڈنگ کے اختتام پر 1304 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 166,677 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟