اسلام آباد (رم نیوز)صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل منگل کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکز کے تحفظ کا بل، اقلیتوں کے حقوق کمیشن بل اور پاکستان اینیمل کونسل بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ اجلاس 9 ماہ بعد ہو رہا ہے اور اس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی خطاب کریں گے۔ موجودہ سیاسی اور سماجی حالات میں اسے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل، اہم بلز زیر غور آئیں گے