وزیراعظم شہباز شریف آج وطن واپس پہنچیں گے

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ میں چار روزہ قیام کے بعد آج پاکستان واپس پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ رات کو وطن آئیں گے۔ لندن میں قیام کے دوران انہوں نے سات میڈیکل اپوائنٹمنٹس مکمل کیے اور متعدد وفود سے ملاقاتیں کیں۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کا دو روزہ سرکاری دورہ بھی کیا، جہاں منامہ ایئرپورٹ پر بحرین کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران انہوں نے بحرین کے بادشاہ، ولی عہد اور نائب وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی کیں۔