اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار ہائیکورٹ محمد یار ولانہ نے بتایا کہ تعطیلات یکم جنوری 2026 سے 8 جنوری 2026 تک ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی عدالتیں 9 جنوری 2026 سے دوبارہ کھلیں گی، جبکہ تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے اور ارجنٹ و دیگر مقررہ مقدمات کی سماعت جاری رہے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا