امریکہ کی قومی سلامتی کیلئے سخت پالیسی، خطرہ بننے والے افراد کو ملک بدر کیا جائے گا: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(رم نیوز)وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی فرد امریکی قومی سلامتی کیلئے خطرہ بنے گا اسے ملک بدر کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں افغان شہری کی جانب سے دہشتگرد حملہ کیا گیا، جس کی بروقت جانچ میں بائیڈن انتظامیہ ناکام رہی۔

ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ افغانستان سمیت 19 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر چکے ہیں جبکہ غیر قانونی امیگریشن میں تاریخی کمی بھی ان ہی اقدامات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر بے دخلی اب مزید ضروری ہو چکی ہے۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ صدر ٹرمپ کی ایم آر آئی رپورٹ نارمل ہے، جبکہ پیٹ ہیگسیتھ وینزویلا میں حملوں سے متعلق کانگریس کے اراکین کو بریف کر چکے ہیں۔