امارات(رم نیوز)متحدہ عرب امارات میں آج 54واں قومی دن قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ دبئی، ابوظہبی اور دیگر ریاستوں میں تقریبات اور آتش بازی کا اہتمام کیا گیا، جبکہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی جشن میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے دبئی کو مزید سرسبز بنانے کا عزم کیا ہے۔
قومی دن کے موقع پر یو اے ای نے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین کے لیے دو دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2 دسمبر 1971 کو سات ریاستوں کے اتحاد کے بعد متحدہ عرب امارات کی بنیاد رکھی گئی تھی، اور تب سے یہ دن ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔