اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بنیاد پر قائم ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے فخر کا باعث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی بصیرت افروز قیادت کے ذریعے مستحکم ہوئے، اور دونوں ممالک ترقی، خوشحالی، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے عوام کے درمیان محبت اور گرمجوشی کو باہمی الفت کا روشن ثبوت قرار دیا۔