اسلام آباد (رم نیوز)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں ہوگا، جس میں سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو مستقل جج بنانے پر بات ہوگی۔
اجلاس میں چیف جسٹس سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے لیے ناموں کی منظوری کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور سندھ ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کے انتخاب کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔