راولپنڈی (رم نیوز)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج فیملی، وکلاء اور پارٹی رہنماوں کی ملاقات کا دن ہے، جس کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی اور سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔ اڈیالہ جیل کے اطراف اضافی پانچ ناکے قائم کیے گئے اور 700 سے زائد پولیس اہلکار و افسران تعینات ہیں۔
پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھیجی ہے، جس میں بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سلمان صفدر، علی زمان، سردار نبی اور طلعت محمود شامل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بھی ملاقات کے لیے متوقع ہیں۔امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل روڈ پر تمام نجی تعلیمی ادارے اور دکانیں بند رہیں گی، جبکہ اضافی ناکوں اور چیکنگ کے بعد ہی گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت دی جائے گی۔