بنوں(رم نیوز)اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی گاڑی پر مسلح حملے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق حملہ فلور ملز کے قریب کیا گیا اور حملہ آور زخمی اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے تصدیق کی کہ حملے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ شاہ ولی سے رابطہ نہیں ہو رہا اور سیکیورٹی فورسز واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔