اسلام آباد(رم نیوز)صدر مملکت کی جانب سے نو ماہ بعد طلب کیے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوئی۔ اجلاس کے آغاز پر ہی اپوزیشن نے نعرے بازی شروع کر دی۔اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہو رہا ہے، جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اقلیتوں کے حقوق کا بل پیش کیا۔ صدر کی جانب سے واپس بھیجے گئے اقلیتی حقوق کمیشن بل کو بھی دوبارہ زیرِ غور لایا جائے گا۔ اجلاس میں کئی اہم قوانین کی منظوری متوقع ہے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: اقلیتوں کے حقوق کا بل پیش، اپوزیشن کی نعرے بازی