اسلام آباد(رم نیوز)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتوں کا بل 2025 منظور کر لیا گیا، جس کی حمایت میں 160 اور مخالفت میں 79 ارکان نے ووٹ دیا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کیا، جو صدر مملکت کی جانب سے بحث کے لیے واپس بھیجا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی نے بل کی حمایت کی، تاہم قادر پٹیل، سینیٹر عبد القادر اور ایمل ولی خان نے مخالفت کی اور ایوان سے چلے گئے۔ نعرے بازی کے باعث اسپیکر اور وزیر قانون کو ہیڈ فون استعمال کرنے پڑے۔