عمران خان مکمل صحت یاب ہیں، جیل ملاقات کے بعد عظمیٰ خان کا بیان

راولپنڈی(رم نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ان کی بہن عظمیٰ خان اور وکیل سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد عمران خان کی صحت سے متعلق پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔ عظمیٰ خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

جیل انتظامیہ نے ملاقات کی اجازت اس شرط پر دی کہ ملاقات کے دوران یا بعد کسی قسم کی سیاسی گفتگو یا سرگرمی نہیں ہوگی۔ اسی شرط کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف نے عظمیٰ خان اور وکیل سلمان صفدر کو ملاقات کے لیے نامزد کیا۔ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر ملاقاتوں کے بعد سیاسی بیانات یا سرگرمی سامنے آئی تو اس فیصلے پر نظرِ ثانی کی جا سکتی ہے۔

عظمیٰ خان نے بتایا کہ وہ اپنی دونوں بہنوں سے مشاورت کے بعد ملاقات سے متعلق مزید تفصیل سے بات کریں گی۔