تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ، مذاکرات اور سفارتکاری ضروری:اسحاق ڈار

اسلام آباد(رم نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، اور ان کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی، غذائی قلت، غربت اور ناخواندگی سنگین چیلنجز ہیں، جبکہ پاک بھارت کشیدگی، اسرائیل کا فلسطین میں بحران اور دیرینہ مسئلہ کشمیر خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے علاقائی تعاون اور مشترکہ خوشحالی کی ضرورت پر زور دیا۔