گلگت بلتستان(رم نیوز)الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ انتخابات 24 جنوری 2026 کو منعقد ہوں گے۔شیڈول کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 3 سے 8 دسمبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ ابتدائی فہرست 9 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 16 دسمبر کو مکمل ہوگی۔
اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 دسمبر ہے اور ان پر فیصلے 27 دسمبر کو سنائے جائیں گے۔ حتمی فہرست 28 دسمبر کو جاری ہوگی، 29 دسمبر کو کاغذات واپس لیے جا سکیں گے، اور 30 دسمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔