وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم۔۔۔این ایف سی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد (رم نیوز)اسلام آباد میں آج قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا گیارہواں اجلاس ہوگا جس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور کمیشن ممبران شریک ہوں گے جبکہ آئی ایم ایف بھی نئے این ایف سی ایوارڈ پر آن بورڈ رہے گا۔ اجلاس میں سفارشات، ذیلی گروپس کے قیام اور آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا نے مشاورتی اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ سابق فاٹا کے انضمام کے بعد صوبے کو این ایف سی سے ملنے والے 1375 ارب روپے تاحال ادا نہیں ہوئے، جبکہ 100 ارب سالانہ وعدے کے تحت 700 ارب میں سے صرف 168 ارب ملے۔ صوبے نے مالی و آئینی حقوق کے حصول کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔