ریاض (رم نیوز)ریاض میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ مذاکرات کسی سمجھوتے کے بغیر ختم ہوگئے، البتہ دونوں ممالک نے جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ یہ مذاکرات سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کی میزبانی میں ہونے والے سلسلہ وار اجلاسوں کا حصہ تھے، جن کا مقصد اکتوبر میں سرحدی جھڑپوں کے بعد بڑھنے والی کشیدگی کو کم کرنا تھا۔
رپورٹس کے مطابق دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی عمومی طور پر برقرار ہے، تاہم استنبول میں ہونے والی فالو اپ میٹنگ بھی طویل مدتی معاہدہ نہ لا سکی۔ پاکستان افغان طالبان سے تحریری یقین دہانی چاہتا ہے کہ وہ پاکستان مخالف گروہوں کے خلاف کارروائی کریں، لیکن طالبان اس مطالبے پر آمادہ نہیں۔