لاہور(رم نیوز)سال 2025 کا آخری سپر مون آج شام پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپارکو کے مطابق سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہو اور مکمل روشن حالت میں طلوع ہو، جس سے وہ معمول سے بڑا اور زیادہ چمکدار دکھائی دیتا ہے۔
سپر مون آج شام 4:58 بجے 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا اور 5 دسمبر کی صبح 4:15 بجے 99.8 فیصد روشنائی کے ساتھ اپنے عروج پر پہنچے گا۔ اس دوران چاند کا زمین سے فاصلہ تقریباً 357,218 کلومیٹر ہوگا، جس سے وہ عام چاند کے مقابلے میں 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔ فلکیات کے شائقین 4 اور 5 دسمبر کی رات یہ نظارہ بخوبی دیکھ سکیں گے۔