لاہور(رم نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف درخواست کو واپس لینے پر نمٹا دیا۔ درخواست گزار آصف شاکر ایڈووکیٹ نے پولیس کی کم عمر ڈرائیوروں پر ایف آئی آر اور بھاری جرمانوں کے نفاذ کو چیلنج کیا تھا، تاہم عدالت نے کہا کہ قانون بنایا جا چکا ہے اور اس پر عمل کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ کم عمر بچے موٹر سائیکل تیز رفتاری سے چلاتے ہیں، اسی لیے جرمانے زیادہ رکھے گئے ہیں تاکہ لوگ خلاف ورزی نہ کریں، اور والدین کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر درخواست کو نمٹا دیا۔