لاہور(رم نیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے 15 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی۔ چیئرپرسن مریم اورنگزیب جبکہ شریک چیئرمین محسن شاہنواز رانجھا ہوں گے۔کمیٹی صوبائی وزراء، سیکرٹریز اور پولیس حکام پر مشتمل ہوگی اور صنعت، بھٹہ، زراعت، ماہی گیری اور ورکشاپس میں بچوں کی مشقت کا ڈیٹا جمع کرے گی۔ AI اور GIS کے ذریعے صوبائی سطح پر مرکزی ڈیٹا بینک بھی بنایا جائے گا۔