اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کی موجودگی میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) کا تبادلہ کیا گیا۔ان معاہدوں میں بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ، کان کنی اور جیوسائنسز میں تعاون، سیاحت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون، سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے اور ثقافت کے شعبے میں معاہدہ، اور یوتھ پروگرام و کھیل و ثقافت کے شعبوں میں تعاون شامل ہیں۔
اس موقع پر پاکستان فارن سروسز اکیڈمی اور کرغزستان ڈپلومیٹک اکیڈمی کے درمیان بھی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا، جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کرغز وزیر خارجہ نے متعلقہ دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ صدر ژپاروف کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔