اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل میں صوبوں کا تعاون قابل تحسین ہے۔ انہوں نے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے افتتاحی اجلاس میں زور دیا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے مؤقف کو سننے کے لیے موجود ہے اور مشترکہ تعاون سے این ایف سی کے معاملات کو کامیابی سے مکمل کیا جائے گا۔وزیر خزانہ نے نیشنل فِسکل پیکٹ پر دستخط اور لازمی سرپلسز کے حصول میں صوبوں کی کاوشوں کو سراہا اور تمام اراکین سے کہا کہ کھلے ذہن اور تعمیری تعاون کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں۔