فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر، ایئر چیف ظہیر بابر کی مدتِ ملازمت میں دو سال توسیع

اسلام آباد(رم نیوز)حکومتِ پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع بھی منظور کرلی گئی ہے۔

وزارتِ دفاع کے مطابق دونوں فیصلوں کی منظوری صدرِ مملکت نے آئین کے آرٹیکل 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت وزیرِاعظم کی سمری پر دی۔ نوٹیفکیشن کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر آئندہ پانچ برس تک چیف آف ڈیفنس فورسز کے ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر بھی برقرار رہیں گے۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی توسیع شدہ مدتِ ملازمت 19 مارچ 2026 سے شروع ہو گی۔

ایوانِ صدر میں غیر رسمی گفتگو کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ملک کی صورتحال بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور پاکستان یہاں سے “اونچی اڑان” بھرے گا۔