میجر محمد اکرم شہید کا 54 واں یومِ شہادت، پاک فوج کا خراجِ عقیدت

جہلم(رم نیوز)ہِلّی کے محاذ پر بہادری کی مثال قائم کرنے والے میجر محمد اکرم شہید (نشانِ حیدر) کا آج 54 واں یومِ شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔میجر محمد اکرم نے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کے حملوں کو ناکام بنایا اور دفاع وطن میں شہادت حاصل کی۔ ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔پاک فوج کے سربراہان اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میجر محمد اکرم شہید کی شجاعت اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔