ناصر باغ میں درخت کٹنے پر لاہور ہائی کورٹ کا اعلیٰ سطحی چھان بین کا حکم

لاہور(رم نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے ناصر باغ میں درختوں کی مبینہ کٹائی کے معاملے پر سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخت کٹنے کی تصاویر موجود ہیں اور معاملہ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے ایک اعلیٰ سطح کے افسر کو تعینات کر کے مکمل چھان بین کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ درختوں کی منتقلی اور دیکھ بھال سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کروائی جائے۔ عدالت نے شہری تحفظات کو سنجیدگی سے لینے، پراجیکٹس کے فوائد واضح کرنے اور ایل ڈی اے، پی ایچ اے اور محکمہ ماحولیات کی ٹیم بنانے کی بھی ہدایت کی۔

عدالت نے متعلقہ محکموں سے پیشرفت رپورٹس طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔