پشاور(رم نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی سے متعلق مزید 57 مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ قانون نے مقدمات کے حوالے سے صوبائی کابینہ کو سفارشات بھیج دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ان مقدمات میں کئی پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نامزد ہیں اور سزا کی صورت میں ان کی نااہلی کا خطرہ موجود ہے۔
صوبے میں پہلے بھی 9 مئی کے متعدد مقدمات نمٹا دیے جا چکے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے مقدمات واپس لینے کی با ضابطہ سفارشات تیار کر لی ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق، کابینہ کی منظوری کے بعد عدالتوں میں مقدمات واپس لینے کی کارروائی شروع کی جائے گی اور ریاست مقدمات سے دستبرداری کے بعد دعویٰ ختم کر دے گی۔