وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسداد منشیات اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسداد منشیات اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔محسن نقوی نے کہا کہ حکومت انسداد منشیات کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کر رہی ہے اور تمام ایئرپورٹس پر جدید سکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے نیشنل نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر کے جلد قیام کا بھی اعلان کیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال 134 ٹن منشیات ضبط کی گئیں اور 2001 ملزمان گرفتار ہوئے، جن میں 75 غیر ملکی شامل تھے۔ امریکی سفیر نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا اور پاک امریکا تعلقات کو خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔