لاہور(رم نیوز)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش پابندی اور لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی ہو۔
حکام کے مطابق فارم ہاؤسز اور اوپن ایریاز میں بھی پابندیاں لازمی ہوں گی، اور خلاف ورزی کرنے والی تقریبات میں سرکاری افسران کی شرکت ممنوع ہوگی۔ اقدامات کا مقصد شور کی آلودگی اور فضول خرچی کے خاتمے کے ساتھ تقریبات میں نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔