پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری

نیویارک(رم نیوز)آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے سیلاب کے باوجود پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کیا اور معاشی سمت درست رکھی۔ اعلامیہ کے مطابق بروقت معاشی و توانائی اصلاحات کے باعث استحکام بڑھا، ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوا اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر ہوئی۔

مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 9.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ مالی سال 2025 میں پرائمری بیلنس 1.3 فیصد سرپلس رہا۔ آئی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستان نے آر ایس ایف پروگرام کے اہداف بھی حاصل کیے، جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنا اور سیلابی صورتحال میں بین الصوبائی تعاون بہتر بنانا ہے۔