جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، شمال مشرقی ساحلوں پر سونامی وارننگ جاری

ٹوکیو(رم نیوز)جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں 7.6 شدت کا شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق 10 فٹ تک اونچی لہروں کا خطرہ موجود ہے۔

سونامی کی ابتدائی لہریں آؤموری (Aomori) سے ایواتے (Iwate) تک کے بندرگاہی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو ساحلی مقامات سے دور رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔