پاکستان اور سوڈان صحت کے شعبے میں تعاون مضبوط کرنے پر متفق

کراچی (رم نیوز)وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان سوڈانی طبی عملے کی تربیت اور ماہرین کے علم و تجربے کے تبادلے کے فروغ کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم بھی دہرایا اور کہا کہ تعاون کسی مخصوص شعبے تک محدود نہیں رہے گا۔

سوڈانی وفد نے پانچ سالہ جامع حکمتِ عملی کے تحت 45 صحت منصوبوں میں پاکستان کی مدد کی درخواست کی، جن میں طبی آلات، سولر توانائی سے چلنے والے صحت مراکز اور ادارہ جاتی تعاون شامل ہیں۔ ملاقات میں ویزا سہولت کاری اور طویل مدتی شراکت داری پر بھی بات ہوئی۔