انڈونیشیا کے صدر کا پروقار استقبال، وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں انڈونیشیا کے صدر ابووسو بیانتو کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور پاکستان و انڈونیشیا کے قومی ترانے بجائے گئے۔

استقبالیہ کے دوران دونوں رہنماؤں نے وفود کے ارکان کا تعارف کرایا اور صدر بیانتو نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔ بعد ازاں صدر اور وزیراعظم وفود کی سطح پر باہمی تعلقات اور تعاون کے امور پر بات چیت کریں گے۔