اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی آئینی عدالت نے متروکہ وقف پراپرٹی کی اراضی محکمہ تعلیم پنجاب کو الاٹ کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کیس دوبارہ ہائیکورٹ کو بھیج دیا۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ ہندو برادری کی ارتھی جلانے کی زمین محکمہ تعلیم کو کیسے الاٹ ہوئی اور 1989 میں الاٹ شدہ زمین پر تعمیرات کس طرح ہو گئیں۔
عدالت نے واضح کیا کہ یہ وفاقی اور صوبائی حکومت کا تنازع نہیں بلکہ متروکہ املاک کا معاملہ ہے، اور لاہور ہائیکورٹ کیس کی سماعت نئے سرے سے کرے گا۔