اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر ابوووسو بیانتو کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ان معاہدوں میں اعلیٰ تعلیم، اسکالرشپ پروگرام، چھوٹے و درمیانے کاروبار، تاریخی دستاویزات کی حفاظت، منشیات کی روک تھام، حلال تجارت اور صحت کے شعبے میں تعاون شامل ہے۔