پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزازانڈونیشن صدر ابووو سوبیانتو کے نام

اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے انڈونیشیا کے صدر ابووو سوبیانتو کو ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان عطا کیا۔ تقریب میں وزیراعظم، پارلیمانی قیادت اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔

اس سے قبل دونوں صدور نے ملاقات میں تاریخی تعلقات، تجارتی تعاون کے فروغ، دفاعی شراکت داری مضبوط بنانے اور آئی ٹی، زراعت و سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں اسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ جدوجہد، موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لیے باہمی کوششوں پر بھی زور دیا گیا۔ صدر زرداری نے سوماترا میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ پر دکھ کا اظہار کیا، جبکہ مہمان صدر کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔