اسلام آباد(رم نیوز) اسلام آباد میں انڈونیشیا کے صدر پرابووسو بیانتو نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر بات چیت ہوئی۔
دونوں ممالک نے دفاعی تعاون اور افواج کے مابین روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انڈونیشین صدر نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، جبکہ آرمی چیف نے تربیت اور انسدادِ دہشت گردی سمیت مختلف دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔