نشانِ حیدر سوار محمد حسین شہید کا 54واں یومِ شہادت، قوم کا خراجِ عقیدت

راولپنڈی(رم نیوز)1971ء کی جنگ میں غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کر کے نشانِ حیدر پانے والے سوار محمد حسین شہید کا 54واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی قیادت نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی جرات، فرض شناسی اور قربانی کو قوم کا قابلِ فخر سرمایہ قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شکرگڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین نے دشمن کے ٹینکوں کی نشاندہی اور ریکوئیلس رائفلز کی رہنمائی کے ذریعے محاذ کا رخ پاکستان کے حق میں موڑا، اسی دوران فائرنگ کا نشانہ بن کر جامِ شہادت نوش کیا۔شہید کی قربانی کو پاکستان کے دفاع میں اٹل عزم کی علامت قرار دیا جاتا ہے، جبکہ قوم اس عہد کا اعادہ کرتی ہے کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔