اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کادھرنا ختم

راولپنڈی(رم نیوز)راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا پولیس نے واٹر کینن کے استعمال سے ختم کرا دیا، جس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔دھرنا اس وقت دیا گیا جب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ علیمہ خان نے کارکنوں کو پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سے کوئی تنازع نہیں چاہتے۔

پولیس اور دھرنا قیادت کے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، کارکنوں نے تمام ضبط شدہ گاڑیاں واپس کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ پولیس نے صرف 5 گاڑیاں واپس کیں۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کے بعد عمران خان سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں، ملاقات قانونی بنیادوں پر روکی گئی ہے۔